بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کی عراق کے سابق وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو ، اہم علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں عراق اور ایران کے درمیان دیرینہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
سحرنیوز/ایران: ڈاکٹر ولایتی نے ایران میں حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے نوری مالکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بےشک آپ ایران کے حالیہ واقعات اور اس سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کے واضح موقف سے آشنا ہیں جنہوں نے اس واقعے میں ایرانی قوم کے ہاتھوں امریکہ کی شکست کو اس ملک اور صیہونی حکومت کی بارہ روزہ جنگ میں ماضی کی شکستوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دشمن نے وسیع تر آمادگی کے ساتھ اس سازش کو اپنے عظیم مقاصد کے لئے شروع کیا مگر ایرانی قوم نے اسے ناکام بنا دیا تاہم یہ کافی نہیں ہے بلکہ امریکہ کو اپنے اقدامات کا جوابدہ ہونا چاہیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خداوندعالم کی توفیقات سے ایرانی قوم نے جس طرح سے فتنہ کی کمر توڑدی اسی طرح سے فتنہ پرستوں کی بھی کمر توڑ دیں گے ۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ خدا کے فضل و کرم سےدشمنوں کی اس سازش کو ناکام بنا دیا گيا لیکن صیہونی حکومت اور امریکہ کے خلاف جنگ زیادہ سنجیدگی کے ساتھ جاری رہے گی۔
یہ واقعہ صرف ایران کے خلاف نہیں تھا بلکہ پورے خطے کے خلاف ایک سازش شمار ہوتا ہے اور انشاء اللہ ایران، عراق،فلسطین، حزب اللہ لبنان ، اور یمن میں انصار اللہ سمیت تمام مقاومتی طاقتیں استکباری طاقتوں بالخصوص صیہونیوں کے خلاف کھڑی رہیں گے ۔