Jan ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ نفرت انگیز تقاریر کے واقعات کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہدایت دینے کی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

ہندوستانی سپریم کورٹ نے ملک بھر میں نفرت انگیز تقاریر کے واقعات کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہدایت دینے کی درخواستوں پر منگل کے روز اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لی

سحرنیوز/ہندوستان  میڈ‍یا ذرائع کے مطابق جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بنچ نے درخواستوں کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے تمام فریقوں کو دو ہفتے کے اندر مختصر تحریری عرضداشتيں پیش کرنے کی ہدایت دی –

ان درخواستوں پر سماعت،  عدالت کی پہلے کی ہدایات کے پس منظر میں کی جا رہی ہے جن میں یہ حکم دیا گیا تھا کہ جب بھی کوئی تقریر یا طرز عمل تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت جرائم شمار ہو، تو حکام کو مقدمات درج کرنے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ازخود کارروائی کرنی چاہیے، اور انہيں اس کے لیے رسمی شکایت کا انتظار نہيں کرنا چاہئے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

متعدد درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ نظام پاشا نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نفرت انگیز تقاریر کے واقعات پر، بالخصوص جب ملزمان کا تعلق حکمران پارٹیوں سے ہو، تو ان کے خلاف کارروائی کرنے میں مسلسل ہچکچاہٹ ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ قانونی دفعات کی عدم موجودگی کا نہیں بلکہ ان کے ناقص نفاذ کا ہے۔ عدالت کی مکرر ہدایات کے باوجود "معمول کے مشتبہ افراد" اشتعال انگیز تقاریر کرتے رہتے ہیں، ایف آئی آر کے بعد اکثر گرفتاریاں نہیں کی جاتیں،اور حکام کارروائی کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

 

ٹیگس