Sep ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنےعمانی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک کے دورے پر ہیں، نے ہفتہ کی رات  سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کیساتھ ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگر کی گئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جمعہ کی رات کو نیویارک کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں حصہ لیں گے۔

جواد ظریف، دورہ نیویارک کے موقع پر اپنے دیگر ہم منصبوں کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 یں اجلاس کی سائڈ لائن میں گروپ 4+1 کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

 

ٹیگس

کمنٹس