Oct ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام، دہشتگرد گرفتار

مرد میدان جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کی سازش کو سپاہ نے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ اور دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ حجت‌الاسلام حسین طائب نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 23 ویں اعلی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبری-عربی دہشتگرد محرم الحرام اور ایام فاطمیہ میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر کے مذہبی جنگ کروانا چاہتے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا انکشاف گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے اپنے اعترافی بیان میں کیا ہے کہ وہ کئی سال سے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

حجت‌الاسلام حسین طائب نے کہا کہ دہشتگردوں نے تاسوعا اور عاشورائے حسینی کے موقع پر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کو مسجد کے اندر شہید کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ ایران میں آکر جنرل قاسم سلیمانی کے مرحوم والد کی مسجد کے قریب زمین خرید کر اس میں 350 سے 500 کیلو تک بارودی مواد کوسرنگ کھود کر مسجد کے نیچے رکھ کر دھماکہ کرنا چاہتے تھے۔ لیکن وہ اپنے اس  شرمناک منصوبے میں ناکام ہو گئے اور تاسوعا اور عاشورا سے قبل ان کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا اور3 دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا گیا۔  

ٹیگس