Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • دہشتگرد داعش کا سرغنہ امریکی کٹھ پتلی : ایران

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ امریکی کٹھ پتلی ابوبکر البغدادی اب امریکہ کیلئے بے کار ہو گیا تھا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نےداعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابو بکربغدادی کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی کٹھ پتلیاں سعودی عرب کے پیٹرو ڈالر سے خطے میں آگ لگا رہی ہیں تاکہ اس طرح اسرائیل کو تحفظ فراہم کر سکیں۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ داعش سے وابستہ دہشت گرد اب بھی ادلب میں موجود ہیں جو خطے میں آگ لگانے کے لئے امریکی و اسرائیلی حکم کے منتظر ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا کہ ابوبکر البغدادی کو امریکہ نے داعش کی سرپرستی سونپی اوراسے اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کے بعد اس کا کام تمام کردیا ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام کے صوبہ ادلب میں امریکہ کے خصوصی فوجی دستے نے داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کو ہلاک کردیا ۔ ادھر ترکی کا کہنا ہے کہ ابوبکر بغدادی کی ہلاکت میں اس نے امریکہ کو بھر پور تعاون فراہم کیا ہے۔

ٹیگس