Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • دیگر ملکوں میں مداخلت، امریکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دوسرے ممالک کے امور میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت امریکی سیاست کا حصہ بن گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے دوسرے ممالک کے امور میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت امریکی سیاست کا حصہ بن گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی سینیٹ میں ہانگ کانک کے بارے میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے قانون کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ قانون چین کے اندرونی معاملات میں آشکارا مداخلت ہے۔  امریکہ نے بین الاقوامی معاہدوں سے نکلنے کے بعد دوسرے ممالک میں مداخلت کو اپنی خارجہ پالیسی کے دوسرے حصے میں بدل دیا ہے۔

سیدعباس موسوی نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق ، جمہوریت اور عدالت جیسے اچھے الفاظ کے ساتھ  کھیل کر دوسرے ممالک کے امورمیں مداخلت کرتا رہتا ہے اور امریکہ کے ان اقدامات اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر عدم استحکام پیدا ہوگیا ہے۔

ٹیگس