Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران میں پہلی بار مقامی ساخت کے کرار ڈرون طیارے کی انٹرسیپٹر کارروائیاں

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے پہلی بار مقامی ساخت کے کرار ڈرون طیارے کے ذریعے کامیاب انٹرسیپٹر کارروائیاں انجام دیں

حامیان ولایت اٹھانوے فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں فضائی دفاع کے انٹیلیجنس اور ریڈار سسٹم کے ذریعے دشمن کے حملہ آور جہازوں کی نشاندہی کر کے پہلی بار اسکرمبل اور انٹرسیپٹر کارروائیاں انجام دیں ۔

مقامی ساخت کے کرار ڈرون طیارے کے استعمال سے انٹرسیپٹر کارروائیوں کے لئے فائیٹر ایئرکرافٹ اور پائلٹ کی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی اور اس طرح بڑے مالی اور جانی خطرات میں بھی کمی آجاتی ہے۔

حامیان ولایت اٹھانوے مشترکہ فوجی مشقوں کے اس مرحلے میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے دشمن کے ڈرون ایئرکرافٹ کا مقابلہ کیا گیا۔ان مشترکہ فوجی مشقوں میں مقامی ساخت کے فا‏ئر سسٹم " تلاش " کے ذریعے زیادہ اونچائی پر موجود اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔

حامیان ولایت اٹھانوے مشترکہ فوجی مشقوں کے اس مرحلے میں مشقوں کے عام مقام پر عوامی اور غیرفوجی دفاع کے ذریعے نفسیاتی کارروائیوں سے استفادہ کیا گیا۔

حامیان ولایت اٹھانوے مشترکہ فوجی مشقیں صوبہ سمنان میں ہو رہی ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی حالات میں ایران کی مسلح افواج کی جنگی اور فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

ٹیگس