Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکی حکام زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ترک کردیں

ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے امریکی حکام کو اسے ترک کرنے کی نصیحت کی ہے۔

تہران میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ بعض ممالک ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات کے دروازے مکمل بند نہیں کیے تاہم امریکیوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ انہوں نے ایران کے مقابلے میں جو راستہ اختیار کیا ہے وہ غلط ہے۔

یورپی ملکوں کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ بعض معاملات میں یورپ والوں کا رویہ غیر منصفانہ ہے کیونکہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر معاملے میں ایران اور پورپ کی سوچ میں یکسانیت پائی جاتی ہو۔انہوں نے کہا کہ ایران اور یورپ کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں اور مذاکرات کے دروازے بدستور کھلے ہوئے ہیں۔

عراق کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی مداخلت کے بعد معاملات اپنے حل کی جانب جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ضرورت پڑنے پر اپنے عراقی بھائیوں کی مدد کے لیے آمادہ ہے۔

ٹیگس