Dec ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران کی وزارت خارجہ میں کویت کے ناظم الامور طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں کویت کے ناظم الامور کو طلب کرکے کویت کے بعض حکام کے ساتھ دہشت گرد گروہ کے نمائندے کی ملاقات پر شدید اعتراض کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں کویت کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے کویت کے بعض حکام کے ساتھ  دہشت گرد گروہ کے نمائندے کی ملاقات پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے خلیج فارس امور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کویت میں ایران کے خلاف اجلاس اور اس اجلاس میں دہشت گرد گروہوں کے نمائندے کی شرکت اور  کویت کے بعض حکام کے ساتھ ان کی ملاقات کی مذمت کرتے ہیں اور کویت کے اس اقدام کو ایران کے امور میں مداخلت اور اچھی ہمسائیگی کے خلاف سمجھتے ہیں ۔

ٹیگس

کمنٹس