Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • برطانیہ، امریکہ کی دہشتگردانہ مہم جوئی کی اندھی تقلید کرتا ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ، امریکہ کی اندھی تقلید اور مغربی ایشیا میں واشنگٹن کی دہشتگردانہ مہم جوئی میں آنکھ بند کر کے شریک ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں عراق میں شروع کی جانے والی امریکی جنگ میں برطانیہ کی رسوائی کی یاد دہانی کرائی اور لندن  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی لانے کے لئے شرافت کا راستہ اختیار کرے اور عدالت کے حکم کے مطابق ایران کا قرضہ واپس کرے۔ 
برطانیہ ایران کا چار سو پچاس ملین پونڈ کا مقروض ہے جو انیس سو چوہتر اور پچھتر کے برسوں میں پندرہ سو چیفٹن ٹینک اور دوسوپچاس بکترگاڑیوں کے سودے سے متعلق ہے۔ 
عالمی عدالت نے سن دوہزار ایک میں برطانیہ کو ہرجانے سمیت ایران کی رقم ادا کرنے کاحکم دیا تھا تاہم لندن نے اب تک عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بیس مہینوں تک ایٹمی سمجھوتے کے رکن تین یورپی ممالک برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے امریکی ڈکٹیشن پر عمل کیا اور اسی بنا پر ایٹمی سمجھوتے کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ 
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تینوں یورپی ممالک ایٹمی سمجھوتے کو بچا سکتے ہیں لیکن امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک کر اور ایران پر دباؤ ڈال کر نہیں بلکہ معاہدے پر عمل کر کے۔ 

ٹیگس