Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کے حملے میں ایران کے دو سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت

دہشتگردوں نے جکیگور سرحد کے قریب فائرنگ کر کےاسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے دو اہلکاروں کو شہید کردیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے جکیگور میں تعینات بارڈر سکیورٹی فورس کو ایرانی سرحد کی جانب کچھ مسلح دہشتگردوں کے بڑھنے کی اطلاع ملی جنھیں روکنے کے لئے بارڈر سیکورٹی فورس جیسے ہی آگے بڑھی دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ ایران کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تاہم وہ پاکستان کی سمت فرار کرگئے۔
دہشتگرد اور مسلح شرپسند و آلہ کار گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کے اندر سے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرکے پاکستان کے اندر فرار کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس