Mar ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۸ Asia/Tehran
  • اتوار کو ہوگا رہبر انقلاب اسلامی کا براہ راست خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اتوار کی صبح ایران کے وقت کے مطابق 11:30 بجے براہ راست ایرانی عوام سے خطاب فرمائیں گے۔ یہ خطاب پاکستان کے وقت کے مطابق 12 بجے جبکہ ہندوستان کے وقت کے مطابق 12:30 بجے براہ راست سحر اردو ٹی وی سے بھی نشر کیا جائے گا۔

رحمۃ للعالمین ختم المرسلین حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم بعثت کی آمد اور نوروز کی مناسبت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اتوار کی صبح ایرانی عوام کو خطاب فرمائیں گے۔

یہ خطاب براہ راست ایران کے نیوز چینل سے نشر کیا جائے گا۔

سحر اردو ٹی وی کے ناظرین اور اردو زبان قارئین اس خطاب کے براہ راست اردو ترجمے سے بہرہ مند ہونے کے لئے سحر اردو ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ چینل کی ویب سائٹ پر موجود لائیو آپشن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ہر سال نوروز کی آمد پر پہلی فروردین مطابق اکیس مارچ کو مشہد مقدس میں فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے براہ راست ایرانی عوام سے خطاب فرماتے تھے جسے اس بار عالمی وبا کے سبب ملتوی کر دیا گیا۔

 

ٹیگس