Apr ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • کثیر المقاصد ڈرون طیاروں کی ایک بڑی کھیپ فوج کے حوالے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے کثیرالمقاصد ڈرون طیاروں کی ایک بڑی کھیپ فوج کے حوالے کر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تہران میں سنیچر کو کثیر المقاصد کرار اور ابابیل تھری ڈرونز اور جیٹ طیاروں کو فوج کے حوالے کر دیا گیا۔ ان پیشرفتہ اور جدید ٹکنالوجی سے لیس ڈرونز کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع جنرل حاتمی نے کہا کہ یہ ڈرون طیارے جو دفاعی صنعت، یونیورسٹیوں اور نالج بیسڈ کمپنیوں کی کاوشوں سے تیار کئے گئے ہیں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

 جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ یہ ڈرونز ، انٹلیجنس طیاروں کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں کے اطراف میں وسیع علاقوں تک دشمن کی نقل و حرکت کا پتہ بھی لگا سکتے ہیں۔  وزیر دفاع کے مطابق ان ڈرون طیاروں میں مختلف قسم کے بم اور میزائل سے لیس ہونے کی صلاحیت بھی موجود ہے جس کے پیش نظر انہیں مسلح افواج کی جنگی کاروائیوں کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے بتایا کہ ڈرون طیارے چالیس سے پینتالیس ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتے ہیں اور ان میں مسلسل تین گھنٹے تک پروز کرنے پر قادر ہیں اور با آسانی پندرہ سو کلومیٹر کی دوری تک اپنا مشن بخوبی انجام دے سکتے ہیں ۔

ٹیگس