Apr ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • طبی وسائل کی خریداری میں امریکہ رکاوٹ ہے: ایران

ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ سوئیفٹ (SWIFT) اور پابندیوں کے بہانے کی وجہ سے جنوبی کوریا کے بینک نے کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس کی خریداری کو غیر ممکن قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کیانوش جہانپور نے ہفتے کی رات جنوبی کوریا سے کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس کی خریداری سے متعلق کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے اس قسم کے دعووں کی کہ ایران پر ادویات اور طبی سامان کی پابندی نہیں ہے، قلعی کھل گئی ہے۔

کیانوش جہانپور کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے بینک نے سرکاری طور پر کہا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے اس قسم کی خریداری ممکن نہیں ہے۔

ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد عالمی اداروں اور ملکوں منجملہ اقوام متحدہ، ترکی، روس، پاکستان اور چین نے ایران کے خلاف عائد امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہائٹ ہاوس کے حکام، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیوں پرعمل پیرا ہیں اور مسلسل نئی پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔

ٹیگس