May ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • دنیا کی نظریں رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب پر

کل بروز جمعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دنیا بھر کے عوام سے ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب فرمائیں گے اور لوگ اس دن اور وقت کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  کل بروز جمعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر ایران کے وقت کے مطابق دن ۱۲ بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق ۱۲:۳۰ اور ہندوستان کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔ یہ خطاب اردو ترجمہ کے ساتھ سحر اردو ٹی وی چینل سے بھی براہ راست  نشر کیا جائے گا۔ سحر اردو کےناظرین خطاب سننے کے لئے سحر اردو ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ چینل کی ویب سائٹ urdu.sahartv.ir کے لائیو آپشن کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کا نام دیا اور ہر سال دنیا بھر میں ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی کل بروز جمعہ عالمی یوم قدس کے طور پر منایا جائے گا اور دنیا بھر کے حریت پسند فلسطین کی حمایت اور فلسطینی قوم کے خلاف انجام پانے والے صیہونی ٹولے کے غاصبانہ، جابرانہ، ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کے خلاف کورونا وائرس کے باوجود صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

ٹیگس