May ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • ایرانی حکام اور اداروں پر امریکی پابندیاں، اس کی ناکامی کا ثبوت ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی حکام کے خلاف لاحاصل ، تکراری اور اندھی پابندیاں، امریکی حکومت کی کمزوری، ناکامی اور حیرانگی کا ثبوت ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو پابندیاں عائد کرنے کی لت پڑ چکی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کا غیر قانونی اور خودسرانہ رویہ بین الاقوامی نظم و قانون کے منافی ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران کے وزیر داخلہ، پولیس سربراہ اور دیگر حکام پر امریکی حکومت کی لاحاصل ، تکراری اور اندھی پابندیاں، ایرانی حکومت اور قوم کے فولادی عزم کے مقابلے میں امریکی حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔

عباس موسوی نے مزید کہا کہ ایرانی حکام پر حالیہ پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بایئیس اکتیس کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ضروری ہے کہ عالمی برادری اس کھلی خلاف ورزی کے لئے امریکہ کو جواب دہی پر مجبور کرے۔

ترجمانِ وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ ایران کے اداروں اور اعلی عدالتی اور انتظامی حکام پر پابندیاں عائد کرنا امریکہ کی گذشتہ پابندیوں کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے۔

ٹیگس