Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران، افغان گروہوں کے مابین مذاکرات اور امن عمل کا خواہاں ہے: عراقچی

افغانستان کا دورہ کرنے والے نائب ایرانی وزیر خارجہ نے افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام حنیف اتمر سے ملاقات کی اور افغان امن عمل اور افغان گروہوں کے مابین گفتگو اور مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر سے ملاقات کی۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں امید ظاہر کی کہ افغان حکومت کی نگرانی اور سرپرستی میں افغانستان میں امن کا عمل اور مذاکرات کا سلسلہ جلد سے جلد شروع ہو جائے گا۔

 انہوں نے چالیس برسوں کی جنگ کے بعد بھی افغان عوام کی کامیابیوں بالخصوص اس ملک میں تشکیل پانے والے جمہوری ڈھانچے اور آئین کے تحفظ کے لئے امن مذاکرات کے عمل کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مشترکہ مفادات اور تحفظات اور اس سلسلے میں پڑوسی ممالک کے لئے سہولت فراہم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران، امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے افغان حکومت کی مدد کے لئے تیار ہے اور اس پر زور دیتا ہے۔

سید عباس عراقچی اور حنیف اتمر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں قیام امن اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل و مشکلات منجملہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مسائل، چابہار بندرگاہ اور وسطی ایشیاء کے ٹرانزٹ راستوں کے سلسلے میں دوطرفہ اور کثیر جہتی اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

 ایران کے نائب وزیرخارجہ اور افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں جامع تعاون کے سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لئے ٹائم فریم اور روڈ میپ تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔

 دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ نے افغانستان کے نگراں وزیر خزانہ سے بھی ملاقات کی اور کابل تہران اقتصادی سمجھوتوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات کو افغانستان کے نگراں وزیر خزانہ عبد الہادی ارغندیوال سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ اور مشترکہ منصوبہ بندی پر زور دیا۔ 

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بدھ کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے تھے۔

انہوں نے کابل میں اپنے قیام کے دوران دیگر افغان عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے علاوہ افغان وزارت خارجہ کے اسٹڈیز سینٹر میں بھی خطاب کیا۔

 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس