Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • عراق کے وزیر اعظم کا دورہ ایران

عراق کے وزیر اعظم آج بروز منگل ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے آفس کے شعبہ نشر و اشاعت کے معاون علی رضا معزی کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا باقاعدہ استقبال کریں گے جس کے بعد دونوں ملکوں کے وفود کے مابین مذاکرات شروع ہوں گے۔

مصطفی الکاظمی اور صدر مملکت حسن روحانی کے مابین علیحدہ  ملاقات اور مذاکرات ہوں گے۔ مصطفی الکاظمی اپنے دورۂ ایران کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی سے بھی ملاقات کریں گے اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ان کی ملاقات ہو گی۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دورۂ بغداد کے موقع پر عراقی صدر، وزیراعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین، الحشد الشعبی اور الفتح اتحاد کے سربراہوں، عراقی سیاسی جماعت تحریک حکمت کے رہمنا اور کردستان کے اعلی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

انہوں نے دورہ بغداد کے موقع پر عراقی حکام سے باہمی پارلیمانی تعلقات کی توسیع اور مختلف شعبوں بشمول معاشی، تجارتی، توانائی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس