Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • مغربی تسلط سے عاری دنیا کی تشکیل ہو رہی ہے: ظریف

وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عالمی تعلقات میں مغرب کی اجارہ داری کم ہوتی جا رہی ہے، کہا ہے کہ مغربی تسلط سے عاری دنیا کی تشکیل ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے پیر کے روز عالمی حالات کے سلسلے میں انسٹا گرام پر اپنی تیسری لائیو تقریر میں کہا کہ کچھ ہی عرصے پہلے تک عالمی سطح پر جو بھی چیز اہمیت کی حامل ہوتی تھی وہ یا تو مغرب کی جغرافیائي حدود میں رونما ہوتی تھی یا پھر اس کی سیاسی حدود میں سامنے آتی تھی لیکن اب یہ اجارہ داری کم ہوتی جا رہی ہے اور اس کی وجہ عالمی سطح پر سامنے آنے والی تبدیلی ہے جس میں مواقع اور چیلنج بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مغرب میں عالمی چیلنجز سے اکیلے نمٹنے کی طاقت نہیں ہے اور وہ اپنے ماحولیات، سیکورٹی اور سماجی یکجہتی کی اکیلے ہی حفاظت نہیں کر سکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی تقریر کے ایک حصے میں انتہا پسندی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مارے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش، جارحیت، حملے، غاصبانہ قبضے، غصے اور ناراضگی کا نتیجہ ہے اور انتہا پسندی، غاصبانہ قبضے اور خاص طور پر ناانصافی کے خلاف لوگوں کی ناراضگي اور غصے کا نتیجہ ہے

ٹیگس