Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ بیروت پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ لبنانی حکام کےساتھ ملاقات کیلئے بیروت پہنچ گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جمعرات کی شام  لبنانی حکام کیساتھ ملاقات اور لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کیلیے بیروت پہنچے۔

 لبنان کے وزیر خارجہ شربل وہبہ نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

ڈاکٹر جواد ظریف بیروت کے حالیہ سانحے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر لبنانی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت کی بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھے 2 ہزار 700 ٹن آتش گیر مواد امونیم نائٹریٹ میں آگ لگنے کے سبب دھماکہ ہوا جس کے باعث اب تک 171 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اس ہولناک سانحے کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور لبنان کی حکومت استعفیٰ دینے پر مجبور ہو گئی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس