Aug ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں شب عاشور کی مجلس

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں شب عاشور کی مجلس منعقد ہوئی۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محرم الحرام کی دسویں شب یعنی شب عاشور میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین مسعود عالی نے خطاب میں قرآن مجید میں فردی اور سماجی صبر کے دو اہم دستورات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فردی صبر شرعی احکام پر عمل کا نام ہے جبکہ سماجی صبر مشکلات میں مؤمنین کے ایک دوسرے کے ساتھ  تعاون کا نام ہے۔ مجلس عزا میں حجۃ الاسلام واضحی نے مرثیہ اور نوحہ خوانی کی ۔

کورونا وائرس کی روک تھام اور رہبر انقلاب اسلامی  کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں اس مجلس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی ۔

مجالس عزا کا یہ سلسلہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 7 محرم الحرام سے شروع ہوا ہے جو 12 محرم تک جاری رہے گا۔

ٹیگس