Sep ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے سفارتی تعلقات کے فروغ پر تاکید

پاکستان میں تعنیات ایران کے سفیر نے پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

پاکستان میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودہری سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی کےامور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تعلقات کے فروغ پر آمادگی کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

در این اثنا ایرانی سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق سلامتی کونسل میں پاکستان کے تعمیری موقف اور ساتھ ہی ایران مخالف پابندیوں سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم کے موقف کا شکریہ ادا کیا۔

حسینی نے فلسطینی عوام کی امنگوں اور موقف کے دفاع اور ان کے بنیادی حقوق کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس

کمنٹس