Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
  • دشمنوں کی نیندیں حرام، ایران نے بنائی اہم چھاونی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں رفت و آمد کے اہم راستے، آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک اہم چھاونی بنائی ہے جس کی تعمیر میں کئی سال لگے ہیں۔

ایران میں ہفتہ دفاع مقدس منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے اس اہم چھاونی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھاونی، ایران کے لئے دفاعی اور حملے کے لحاظ سے فوجی اہمیت والے ایک اسٹراٹیجک علاقے میں بنائی گئی ہے۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اس چھاونی کے افتتاح سے خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کے لئے متعدد قسم کے آپریشن، دفاعی اقدامات اور نگرانی کی توانائی میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہو گیا ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ شہید سید مجید راہبر چھاونی، آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں غیر ملکی جہازوں کی آمد و رفت پر نظر رکھنے کے لئے بنائی گئی ہے۔

ٹیگس