Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کے بارے میں امریکی بیان تلخ تاریخی طنز ہے، ایران

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں ایران کے نمائندے محمد زارعیان نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے بیانات تلخ تاریخی طنز کی مانند ہیں۔

ایران کے نمائندے نے کہا کہ ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیاں جاری رکھنے پر امریکی اصرار بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ محمد زارعیان نے کہا کہ امریکہ کی اس پالیسی کے نتیجے میں دنیا کے بہت سے لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی ان ہی پالیسیوں کی بدولت ایران کی انسداد کورونا مہم بھی متاثر ہوتی رہی ہے۔ انھوں نے اسی طرح ایران کی سپاہ قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے میں امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام پر واشنگٹن کے اتحادیوں کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

محمد زارعیان نے امریکہ کے ہاتھوں امن کے منادی و مدافع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

 

ٹیگس