Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • جدید ترین میزائل لانچنگ پیڈ کی رونمائی

سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی نے ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین کے تیار کردہ جدید ترین خودکار اسمارٹ میزائل لانچنگ سسٹم کی رونمائی کی ہے۔

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ یہ جدید ترین میزائل لانچنگ سسٹم فوجی آپریشن اور ٹیکنک کے لحاظ سے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے ذریعے یکے بعد دیگرے خود کار طریقے سے دور مار بیلسٹک میزائل چلائے جاسکتے ہیں اور فائرنگ کے درمیانی وقت کو پہلے سے معین بھی کیا جاسکتا ہے۔

جنرل حسین سلامی نے ملک کی میزائلی طاقت کو قومی عزم کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ایرانی میزائل فائر کیے جاتے ہیں تو دشمن پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے ملک کی اطمینان بخش میزائلی طاقت کو ایران کے دفاع کا ضامن قرار دیتے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے جبکہ دشمن روبہ زوال ہے البتہ دشمن کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈروں اور جوانوں سے کہا کہ آپ کو ہرقت تیار رہنا چاہئے کیونکہ دشمن وقفے وقفے سے طبل جنگ بجاتا رہتا ہے۔

ٹیگس