Oct ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • جنگوں کو ہوا دینے والے ٹرمپ امن کے صدر کیسے ہو سکتے ہیں؟ امریکی صدر پر ایرانی وزیر خارجہ کی سخت تنقید

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صیہونی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر پر سخت تنقید کی ہے۔

سحرنیوز/ایران:  سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ مسٹر ٹرمپ یا تو امن کے صدر ہو سکتے ہیں یا جنگ کے صدر ہو سکتے ہیں۔ وہ ایک ہی وقت میں دونوں نہیں ہو سکتے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ مغربی ایشیا میں اصل بدمعاش وہی ہے جو ایک طویل عرصے سے اپنی طفیلی زندگی کے ذریعے خود امریکہ پر بھی دھونس جما کر اس کا استحصال کر رہا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم سے کس طرح امید کی جا سکتی ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کے امن پسند ہونے پر یقین کرے جو صرف چار ماہ قبل ایران بھر میں گھروں اور شہری علاقوں پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھا، ان مجرمانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد ایرانیوں کی جانیں گئیں، کسی ایسے شخص کو امن کا صدر کہنا واقعی مشکل ہے کہ جو نہ ختم ہونے والی جنگوں کو ہوا دے رہا ہو، بلکہ جنگی مجرموں کے ساتھ کھڑا بھی ہو۔

 

ٹیگس