Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں پیر کو بھی کئی شہری شہید اور زخمی ہو گئے-
    یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں پیر کو بھی کئی شہری شہید اور زخمی ہو گئے-

یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں پیر کو بھی کئی شہری شہید اور زخمی ہو گئے-

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مرکزی صوبے مارب کے صرواح علاقے پر جارح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں چار افراد شہید اور چند بچوں سمیت تیرہ افراد زخمی ہو گئے ہیں- درایں اثنا صوبہ صعدہ کی وادی سعد میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہو گئے- اتوار کو صوبہ حجہ کے عبس علاقے میں ایک صنعتی کارخانے پر سعودی جنگی طیاروں کے حملوں میں چھتیس افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے- صوبہ مارب میں موجود فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے مارب میں القاعدہ کے زیرقبضہ تیسرے فوجی علاقے کے ہیڈ کوارٹر کو جدید ترین میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاں موجود متحدہ عرب امارات کی پچیس بکتر بند گاڑیاں تباہ ہو گئیں- رپورٹ کے مطابق اس حملے میں اس علاقے میں ریاض کے آلہ کاروں اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے ایندھن اور اسلحے کے گوداموں میں آگ لگ گئی جسے کئی گھنٹے تک بجھایا نہیں جا سکا - یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ اب کے "بعدان" علاقے پر پوری طرح کنٹرول حاصل کر لیا ہے- اسی طرح یمنی فوج کے ٹیکنیکل عملے نے ، سعودی عرب کے صوبہ جیزان میں اس کا ایک جاسوس طیارہ ، نیچے اتار لیا-

ٹیگس