Apr ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • اردن میں جماعت اخوان المسلمین کا دفتر بند کردیا گیا

حکومت اردن نے امان میں اردن کی جماعت اخوان المسلمین کے مرکزی دفتر کو بندکردیاہے

اردن کی جماعت اخوان المسلمین کے وکیل عبدالقادر الخطیب نےکہا ہے کہ اردن کی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے بدھ کو دارالحکومت امان کےالعبدلی کےعلاقے میں اخوان المسلمین کےمرکزی دفترکوبندکردیا ہے -

اردن کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دوہزار چودہ میں پارٹیوں اور جماعتوں کی سرگرمیوں سےمتعلق جو قانون وضع کیا گیا تھا ، جماعت اسلامی نے اس کے مطابق نیا اجازت نامہ حاصل نہیں کیا، اس لحاظ سے یہ جماعت اب غیر قانونی ہے -

واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس جب سے وجود میں آئی ہے، اردن کی جماعت اخوان المسلمین اس کی حمایت کررہی ہے اور اسی بناپر اس کو بےحد دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے-

اردن کی جماعت اخوان المسلمین کے واضح موقف اور حماس کے لئے اس کی کھلی حمایت کی وجہ سے بہت سے عرب ممالک منجملہ اردن کی حکومت اس سے سخت ناراض ہے-

ٹیگس