May ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی علی الصبح حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر حملہ کیا۔

غزہ کے مغرب میں واقع اس مرکز پر دو راکٹ داغے گئے، صیہونی حکومت کے اس فضائی حملے کے بعد صوبہ غزہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ دوسری جانب صیہونی انتہا پسندوں نے فلسطینوں کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے-

العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کار جمعرات کے روز باب المغاربہ سے مسجد الاقصی میں گھس آئے اور اس مقدس مقام کی اہانت کی۔ اس حملے کے بعد صیہونیوں اور فلسطینوں کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی۔

اسی دوران صیہونی حکومت کے ایک سینئر خاخام شموئل الیاہو نے اپنے ایک انتہائی بے شرمانہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کے مشن کو ادھورا نہیں چھوڑے گا اور جلد ہی اس پر مکمل طور سے قبضہ کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب ایک انتہا پسند صیہونی نے غرب اردن کے علاقے بیت لحم میں ایک چار سالہ فلسطینی بچے پر جان بوجھ کر اپنی گاڑی چڑھا دی اور موقع سے فرار ہو گیا-

آدم حماد نامی اس بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انتہاپسند صیہونی اب تک سیکڑوں فلسطینوں کو جان بوجھ کر اپنی گاڑیوں سے کچلنے کا اقدام کرچکے ہیں۔

ٹیگس