Mar ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 50 مشتبہ مسلح افراد کی ہلاکت

افغانستان کے مختلف علاقوں میں مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کم از کم باون افراد ہلاک ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے پریس دفتر نے منگل کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغان فضائیہ اور توپ خانے کے تعاون سے مختلف صوبوں منجملہ کاپیسا، لوگر، پکتیکا، غزنی، قندھار، اروزگان، ہرات، فراہ، فاریاب، قندوز اور ہلمند میں دہشت گردوں کے خلاف انجام پانے والی افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان گروہ کے سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طالبان کا ایک سرغنہ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے ننگرہار میں کوت کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پرافغان فضائیہ کی بمباری میں 27 داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران داعش دہشت گردوں نے افغانستان کے کئی صوبوں کو اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے میدان میں تبدیل کردیا ہے۔

ٹیگس