Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان: فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے پروان میں بگرام ایئرپورٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

آوا خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پروان کی خاتون ترجمان وحیدہ شاہکار کا کہنا ہے کہ ضلع بگرام میں پیر کو رات گئے پیش آنے والے واقعے میں 2 گارڈز زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بگرام ایئر بیس پر اپنی ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ بگرام ایئربیس افغانستان میں امریکا کی مرکزی فوجی بیس ہے۔

ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم حالیہ دنوں میں افغان طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ دہشتگرد گروہ داعش بھی افغانستان کے مختلف حصوں میں اپنے قدم جمانے میں مصروف ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد جاں بحق اور 400 زخمی ہوگئے تھے۔

 

ٹیگس