Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • قطر کے ساتھ سفارتی بحران کی عالمی نگرانی کا مطالبہ

متحدہ عرب امارات نے قطر اور چار عرب ملکوں کے درمیان جاری بحران کی عالمی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے عرب ملکوں کے بحران کی عالمی نگرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بحران طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ قطر اور عرب ملکوں کا بحران، راکھ کی چنگاری کی مانند آگے بڑھ رہا ہے۔
انور قرقاش نے الزام لگایا کہ قطر اپنی سوچ تبدیل کرنے کے لیے تیار نہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بحران کافی عرصے تک جاری رہے گا۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے کہا ہے کہ جب تک قطر ان کی شرائط پوری نہیں کرتا اس وقت تک دوحہ کے خلاف پابندیاں اور سفارتی بائیکاٹ ختم نہیں کیا جائے گا۔
قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ملکوں نے اسے تیرہ شرائط پیش کی ہیں جن میں ترک فوجیوں کے انخلا اور ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے مطالبات بھی شامل ہیں۔

ٹیگس