Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • یمنی فورسزکی کارروائی میں کرائے کے 70 سعودی فوجی ہلاک

یمنی فورسز نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں اور آلہ کاروں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے 70 سے زائد کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں اورآلہ کاروں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے 70 سے زائد کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے جبل الہاملی، خالد بیس اور خط الحدیدہ کی جانب سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی کو روک دیا ہے اس کارروائی میں 70 کرائے کے فوجیوں کی لاشیں المخا اسپتال میں لائی گئی ہیں جبکہ درجنوں آلہ کار زخمی بھی ہوئے ہیں زخمیوں میں تین اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس