Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • پٹے ہوے مہرے سے جان چھڑانے کی کوشش

پٹا ہوا قطری مہرہ سعودی عرب کے ولی عہد کے لیے درد سر بن گیا ہے اور وہ اس سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مجتھد کے نام سے سرگرم، سعودی شاہی خاندان کے ایک مخالف نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کے شاہی خاندان کے ایک شخص کو ریاض بلایا تھا تاکہ، قطر میں بغاوت کے بعد اسے قطر کا امیر بنایا جا سکے۔مجتہد کے مطابق، قطر میں بغاوت اور اس کی ناکہ بندی کا سعودی منصوبہ ناکام ہوجانے کے بعد آل ثانی خاندان کا یہ شخص محمد بن سلمان کے لیے بڑا درد سر بن گیا ہے اور ان کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس شخص سے کیسے جان چھڑائی جائے۔قابل ذکر ہے کہ چار عرب ملکوں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، بحرین اور مصر نے پانچ جون کو بیک وقت قطر کے ساتھ اپنے تعلقات توڑ لیے تھے جس کے نتیجے میں خلیج فارس تعاون کونسل بحران کا شکار ہوگئی تھی۔قطر کے ساتھ تعلقات توڑنے والے ممالک اب پابندیوں کے ذریعے دوحہ سے اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس