Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران نے قطر کو سانس لینے کا موقع دیا: قطر کے وزیردفاع کا اعلان

قطر کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ چار عرب ملکوں کی جانب سے محاصرے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے فضائی راستے کھول کر دوحہ کو سانس لینے کا پہلا موقع دیا

 رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ نے کہا کہ ایران نے قطر کے لئے اپنے ہوائی راستے کھولنے کے ساتھ ہی دوحہ کی بعض غذائی ضروریات بھی پوری کی - قطر کے وزیر دفاع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران ، شمالی گیس فیلڈ میں قطر کا شریک بھی ہے کہا کہ ایران، قطر کا شریک اور اچھا پڑوسی ملک ہے اور اس چیز نے دوحہ کو تہران کے ساتھ تعاون کا پابند بنا دیا ہے- محمد العطیہ نے کہا کہ اگر سعودی عرب ، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین قطر کا محاصرہ ختم نہیں کریں گے تو دوحہ ، بین الاقوامی قانونی طریقہ کار کا سہارا لےگا- سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے منگل کو ان اداروں اور افراد کی نئی فہرست جاری کی ہے جو ان کے خیال میں قطر کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے وابستہ ہیں-

 

ٹیگس