Aug ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی اتحاد کے نئے جرائم، دیرالزور میں 60 عام شہری جاں بحق

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شام کے صوبہ دیرالزور میں ساٹھ عام شہریوں کو جاں بحق کر دیا ہے

ارنا نے شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ساناکے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ منگل کی صبح امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیرالزور کے مشرقی علاقوں الکشمہ ، الشویط ، الدویر اور العشارہ علاقوں پر بمباری کر کے بڑی تعداد میں عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا- اس سے پہلے تیس جولائی دوہزارسترہ کو امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ دیرالزور کے البوکمال شہر میں ایک اسپتال پر بمباری کر کے عورتوں اور بچوں سمیت کم سے کم چھے افراد کو جاں بحق اور دس کو زخمی کردیا- شامی شہریوں پر امریکی اتحاد کے جاری حملوں کے ساتھ ہی شامی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے نام دو الگ الگ خط میں داعش مخالف امریکی اتحاد کو غیر قانونی اور اس ادارے کے دائرے سے باہر قرار دیا اور اس کی تحلیل پر تاکید کی- امریکہ اور اس کے اتحادی چند ممالک نے ، اگست دوہزارچودہ سے شام میں داعش مخالف دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے بہانے اقوام متحدہ کی اجازت اور شامی حکومت کے ساتھ ہماہنگی کے بغیر ایک اتحاد تشکیل دیا ہے- اس امریکی اتحاد نے اب تک صوبہ دیرالزور ، الرقہ اور حلب میں بہت سے بے گناہ شامی شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے-

ٹیگس