Sep ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • غزہ  میں ایران فلسطین دوستی کا جشن

ایران فلسطین دوستی کی تقریب غزہ میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں کی تقویت پر زور دیا گیا۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران فلسطین دوستی کی تقریب میں فلسطینی شہیدوں کے اہل خانہ اور دوسو بچوں نے شرکت کی اور بیت المقدس کی آزادی پر زور دیا۔
امن کے لیے انصاف نامی تنظیم کے ترجمان محمد اصغری نے بتایا ہے کہ ایران فلسطین دوستی کے جشن میں فلسطینی شہدا کے بچوں میں تحائف کے علاوہ، درسی کتابیں اور اسکول کی ضرورت کی دوسری اشیا بھی تقسیم کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا اہم ترین مقصد نئے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے شہیدوں کے بچوں کو تعلیمی ضرورت کی اشیا فراہم کرنا تھا۔
امن کے لیے انصاف نامی تنظیم کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آج کی دنیا میں ایک بار پھر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے کیونکہ بعض ممالک نے باہمی سیاسی تنازعات کی وجہ سے مسئلہ فلسطین کو بھلا رکھا ہے۔

ٹیگس