Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 8 فوجی ہلاک

شام کے شمال مشرقی علاقے الحسکہ میں امریکا کے دو فوجی ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکراجانے کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کی تل بیدر تربیتی چھاؤنی سے امریکا کے دو ہیلی کاپٹر پرواز کرنے کے بعد ایک دوسرے سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہوگئے۔
الحسکہ میں تل بیدر فوجی چھاؤنی پر اس وقت شامی کرد ملیشیا کا کنٹرول ہے۔ وائی پی جی نامی کرد ملیشیا کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکا کی فوجی موجودگی شامی حکومت کی اجازت کے بغیر ہے اور شامی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ شام کے اندر غیر ملکی افواج کی موجودگی غیر قانونی ہے۔

ٹیگس