Oct ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی شدید جوابی کارروائی

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی جارحیت کے جواب میں صوبے شبوہ میں العکدہ کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر کے سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔زخمیوں میں سعودی اتحاد کا ایک سرغنہ مبارک ناصر طلان الحارثی بھی شامل ہے جبکہ سعودی اتحاد کی کئی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اسی طرح الحکمہ اور بیت دوبوہ سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کا صفایا کر دیا۔اس سے قبل المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہلان فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا۔شمالی یمن میں بھی سعودی عرب نے المصلوب اور المتون نامی علاقوں پر کئی بار بمباری کی۔

ٹیگس