Oct ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • سعودی حملوں میں یمن کے عام شہریوں کا قتل عام

یمن کے صوبہ صعدہ کے شدا علاقے پر سعودی عرب کے فضائی حملوں میں نوشہری شہید ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوابی حملے میں سعودی فوج اور جارح اتحاد کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمال مغربی یمن کے صوبہ صعدہ کے شدا علاقے پر بمباری کی ہے۔ سعودی بمباری میں کم سے کم نو شہری جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے سامطہ جیزان علاقے میں سعودی فوج کے کمان سینٹر پر قاہردو ایم نامی میزائل فائر کیا ہے۔

یمنی فوجی ذریعے نے المسیرہ ٹی وی کو بتایا کہ یمنی فوج کا میزائل اپنے ٹھیک نشانے پر لگا ہے اور سعودی آپریشنل روم اور فوجیوں کو براہ راست بھاری نقصان پہنچا ہے۔

یمنی فوج کے میزائلوں نے فرضہ نہم علاقے میں سعودی جارح اتحاد کے فوجی اڈوں کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ یمنی فوج اور رضاکار فورس کی توپوں نے بھی شہر نہم میں الفتب علاقے میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں اور ان پر بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

یمنی فوج نے شہر الہجلہ میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پرگائیڈڈ میزائل فائر کر کے سعودی عرب کی ایک بکتربند گاڑی تباہ کردی۔ یمنی فوج نے جنوبی لحج میں سعودی اتحادیوں کی گاڑیوں اور اڈوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے وادی صالہ میں جارح فوجیوں کے اڈوں پر توپوں کے گولے داغے اور انھیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

یمن کی فوج نے صوبہ ضالع کے الخشبہ کے جب غراب علاقے میں جارح سعودی فوجیوں کےاڈوں کو نشانہ بنایا جن میں ان کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوگئی۔

صوبہ جوف کے الغیل شہر کی وادی شواق علاقے میں ہونے والی فائرنگ میں بھی دوسعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے۔

ٹیگس