Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  •  رقہ میں سیکڑوں دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے

شام کے شمالی شہر رقہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے جانے کے بعد چارسو سے زائد داعشی دہشت گردوں نے کرد ملیشیا کے سامنے ہتھیار ڈال دئے

الحدث ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق  داعش کا گڑھ سمجھا جانےوالا شام کا شہر رقہ شام کی کرد ملیشیا کے کنٹرول میں آگیا ہے- خبروں میں کہا گیا ہے کہ شام کی کرد ملیشیا نےشہر کے سبھی علاقوں کو بارودی سرنگوں اور نصب کئےگئے بموں سے پاک کرنے کا کام شروع کردیا ہے- اس سے پہلے پیر کو اعلان کیا گیا تھا کہ رقہ شہر کا نوے فیصد علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے اور شہر میں باقی رہ جانے والے دہشت گردوں نے اسپتالوں اور اسٹیڈیم میں پناہ لے رکھی ہے-شام کی کرد ملیشیا نے جس میں کرد اور عرب دونوں ہی شامل ہیں جون سے رقہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا آپریشن شروع کیا تھا - رقہ شام کا وہ پہلا بڑا شہر تھا جس پر داعش نے دوہزار چودہ میں قبضہ کیا تھا اور داعش نے اسے اپنا گڑھ بنالیا تھا

 

ٹیگس