Jan ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں ایک اور شہزادے کی گرفتاری

سعودی عرب میں ایک اور شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ کھیل کے سربراہ شہزادہ ترکی آل شیخ نے ، آبی کھیلوں کی فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ عبداللہ بن سعود بن محمد کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے حائر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ شہزادہ عبداللہ بن سعودی بن محمد نے گیارہ شہزادوں کی گرفتاری کے بارے میں سرکاری بیان پر شدید اعتراض کیا تھا۔انہوں نے گیارہ شہزادوں کی گرفتاری کے بارے میں اٹارنی جنرل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کے بیان کو غلط قرار دیا تھا۔ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی حکومت نے گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے شہزادوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے کے لیے انہیں الیکٹرونک بیڑیاں پہنا دی ہیں۔اس اقدام کا مقصد مذکورہ شہزادوں کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور ملک کے باہر جانے سے روکنا ہے۔

ٹیگس