Feb ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • قطر کے وزیر خارجہ کی داعش مخالف امریکی اتحاد پر نکتہ چینی

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے داعش مخالف امریکی اتحاد کے اقدامات پر شک و شبہ کا اظہار کیا ہے۔

 کویت میں داعش مخالف امریکی اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس اتحاد نے دہشت گرد گروہوں کے مالی ذرائع ختم کرنے کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔
 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اسباب اور موجودہ تبدیلیوں کے بارے میں داعش مخالف امریکی اتحاد کا موقف حقائق پر استوار نہیں ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی کی مختلف شکلوں کو عرب ملکوں اور دنیا بھر کے ممالک کے لئے اہم ترین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امر دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
 امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منگل کو کویت میں ہوا تھا جس میں تقریبا ستر ممالک اور چار عالمی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔

ٹیگس