Feb ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان:50 دہشتگرد ہلاک

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے 50 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس ملک کے مختلف علاقوں من جملہ ننگرہار، لغمان ،کنر ، پکتیکا ، لوگر ، غزنی ، فراه ، فاریاب ، تخار ، بلخ ، بغلان ، نیمروز اورہلمند میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں میں50 دہشتگرد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم افغانستان کی وزارت دفاع نے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے تعلق کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

ہونے والی کارروائی میں ہلمند میں طالبان کے ایک خفیہ ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

 

ٹیگس