Mar ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے 10 افراد ہلاک

افغان طالبان نے صوبہ قندھار کے علاقے اسپین بولدک پر پولیس ھیڈ کواٹر پر حملہ کیا۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قندھار پولیس کے ترجمان ضیا درانی نے کہا ہے کہ کل رات طالبان کے 4 دہشتگردوں نے اسپین بولدک کی پولیس چھاونی پر حملہ کیا جس کے بعد پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 2 گھنٹے تک ہونے والی فائرنگ کے بعد طالبان کے چاروں حملہ آور مارے گئے۔ ہونے والی فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

دوسری جانب کل سہ پہر ننگرھار صوبے کے شہر جلال آباد میں ہونے والے ایک دہشتگردانہ حملے میں اس صوبے کے حج کے امور کے ڈائریکٹرسمیت 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔

ٹیگس