Mar ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • غزہ کے محاصرے کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے

ہزاروں فلسطینیوں نےغزہ کے محاصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ کے جاری محاصرے کے خلاف صیہونی مخالف مظاہرے کئے۔

ہونے والے مظاہرے میں فلسطینیوں نے پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور قدس کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے فلسطینی گروہوں کے مابین اتحاد ووحدت پر تاکید کی۔ اسی طرح کے مظاہرے آئندہ دنوں میں رفح اور خان یونس میں بھی ہوں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 6 دسمبر 2017 کو قدس کو صیہونی دارالحکومت کے طور پر پیش کرنے کے بعد فلسطین سمیت پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔

 

ٹیگس