Mar ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی جارحیت

دسیوں صیہونی آبادکاروں نے جمعرات کے روز مسجد الاقصی میں داخل ہو کے مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی ایک بار پھر بے حرمتی کی اور اس مسجد کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی میں صیہونی آبادکاروں کے داخل ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں نے صیہونی مخالف نعرے لگائے اور انھیں اس مقدس مقام سے باہر نکال دیا۔

مسلمانوں کے قبلہ مسجدالاقصی اور بیت المقدس کوغاصب صیہونی فوجی اور صیہونی آبادکار اکثر جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں۔

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی جارحیت کے مقابلے میں انتفاضہ قدس اکتوبر دو ہزار پندرہ میں شروع ہوئی ہے جو اب وسیع پہلو اختیار کر گئی ہے۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں اب تک تین سو تیس فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر صیہونی فوجیوں نے توپ اور ٹینکوں سے ایک بار پھر غزہ کے علاقوں پر جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بھی غزہ کےعلاقوں پر بمباری کی۔

ٹیگس