Mar ۲۴, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • عفرین میں دواؤں اور ویکسین کی قلت

بچوں کے عالمی ادارے یونیسف نے ترکی کے کنٹرول والے شامی شہر عفرین میں دواؤں اور ویکسین کی قلت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

جنیوا میں یونیسف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تل رفعت میں مقیم پناہ گزینوں اور نبل، الزھرا ٹاؤن میں بچوں کی ویکسین کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

یونیسف کا کہنا ہے کہ کم سے کم نبل اور الزھرا میں حالات عام زندگی کے لیے کسی طور سازگار نہیں۔اس رپورٹ میں کے مطابق عفرین شہر پر ترکی کے قبضے سے  پہلے یہاں کی آبادی  چار لاکھ افراد پر مشتمل تھی جو گھٹ کر صرف دو لاکھ رہ گئی ہے اور اس شہر کے باسیوں کو انسانی المیے کا سامنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ ایک لاکھ ستر ہزار کے قریب لوگ عفرین کے مختلف علاقوں سے فرار ہوگئے ہیں اور جبکہ ترکی کے حملے سے پہلے بھی ہزاروں لوگ فرار ہوگئے تھے۔

ترک فوج نے فری سیرین آرمی نامی مسلح گروہ کے ساتھ مل کر بیس جنوری کو شمالی شام کے شہر عفرین پر حملے کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد کرد فورس پی کے کے اور پی وائی ڈی کو ختم کرنا ہے جنہیں ترک حکومت دہشت گرد قرار دیتی ہے۔شام کی حکومت نے اپنی سرزمین پر ترک فوج کے آپریشن کو غیر قانونی اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ٹیگس