Apr ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے قطر کا زمینی راستہ بند کردیا

سعودی عرب نے قطر کی سرحد پر 60 کلو میٹر پانی کی نہر کھود کر قطر کا زمینی راستہ مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبق ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کھودے گئے نہرکا طول 60 کلو میٹر، چوڑائی 200 میٹر جبکہ گہرائی 20 میٹر ہوگی۔ سعودی عرب نے اس نہر کے جنوبی حصہ میں بڑے بڑے ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کشتیاں لنگر انداز ہوں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے بری ، بحری اور ہوائی راستے بند کردیئے اور قطر کے خلاف سعودی عرب کی اس پابندی کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

ٹیگس