Apr ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا اجلاس ختم

اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کی وزارتی کونسل کا دو روزہ اجلاس تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ختم ہوگیا ہے۔

ای سی او کی وزارتی کونسل کے اجلاس میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائیزیشن میں  ایران کی رکنیت کی حمایت اور بعض ملکوں کی جانب سے اس معاملے میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں  کی مذمت کی گئی۔ای سی او کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دوہزار پچیس کے نام سے تنظیم کی سرگرمیوں کے نئے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں افغانستان کی مدد کے حوالے سے تنظیم کے نئے پروگرام کی تدوین پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے پہلے روز اسلامی جمہوریہ ایران کو آئندہ تین برس کے لیے ای سی او کا سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا تھا۔ایران، پاکستان، ترکی، افغانستان، ترکمانستان، کرغیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجکستان اور آذربائیجان ای سی او کے دس رکن ممالک ہیں۔

ٹیگس